ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  کاروار : ضلع بھر میں 18 ہزار طلبہ نے جوش و خروش سے دیا ایس ایس ایل سی امتحان

 کاروار : ضلع بھر میں 18 ہزار طلبہ نے جوش و خروش سے دیا ایس ایس ایل سی امتحان

Sat, 01 Apr 2023 16:40:47    S.O. News Service

کاروار، یکم  اپریل (ایس او نیوز) کل سے شروع ہوئے ایس ایس ایل سی امتحان میں ضلع بھر کے 81 امتحانی مراکز میں جملہ 18214 طلبہ نے پورے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی ، جبکہ 68 طلبہ امتحان سے غیر حاضر رہے ۔
    
کل جمعہ کے دن فرسٹ لینگویج کا پرچہ تھا جس کے تحت انگلش، کنڑا، اردو اور سنسکرت زبان میں طلبہ نے امتحان دیا ۔ ضلع کے کسی بھی مقام سے نقل نویسی یا امتحان سے متعلق دوسری کسی قسم شکایت درج ہونے کی خبر موصول نہیں ہوئی ۔ 
    
اگر تعلقہ وار امتحان میں حاضری کی بات کریں تو سداپور تعلقہ میں صد فی صد حاضری رہی ۔ کاروار تعلیمی ضلع کے 44 امتحانی مراکز میں پوری طرح پر امن طور پر امتحانات منعقد ہوئے ۔ یہاں جملہ 90007 طلبہ کو امتحان میں شرکت کرنی تھی مگر 8959 نئے طلبہ اور 48  دوبارہ امتحان دینے والے طلبہ شامل رہے جبکہ 29 نئے اور 3 ریپیٹرس امتحان سے غیر حاضر رہے ۔ 
    
انکولہ میں 1225 طلبہ حاضر اور 2 غیر حاضر، بھٹکل میں 2042 طلبہ حاضر اور 4 غیر حاضر ، ہوناور میں 1850 طلبہ حاضر اور 3 غیر حاضر، کاروار میں 1809 طلبہ حاضر 18 غیر حاضر، کمٹہ میں 2049  طلبہ حاضر اور 5 غیر حاضر رہے ۔
    
اس کے علاوہ پرائیویٹ طور پر امتحان دینے کے رجسٹر ہونے والے طلبہ کی تعداد 240 تھی ان میں سے 207 طلبہ نے امتحان میں شرکت اور 33 طلبہ غیر حاضر رہے ۔ 
    
اسی طرح سرسی تعلیمی ضلع کے 37 امتحانی مراکز میں 9375   طلبہ نے رجسٹریشن کروایا تھا جن میں  9266 نئے اور 109 ریپٹرس طلبہ نے  شامل تھے ۔ مگر 28 نئے اور 8 ریپیٹرس امتحان سے غیر حاضر رہے ۔ اس طرح کُل 9339 طلبہ نے امتحان دیا ۔  
    
ہلیال میں 2723 طلبہ حاضر اور 18 غیر حاضر ، جوئڈا 746 طلبہ حاضر اور ایک غیر حاضر، منڈگوڈ 1242 طلبہ حاضر اور 12  غیر حاضر، سداپور 1191 طلبہ حاضر، سرسی 2489 طلبہ حاضر اور 4 غیر حاضر ، یلاپور میں 948  طلبہ حاضر اور ایک طالب علم غیر حاضر رہا ۔ 
    
سرسی تعلیمی ضلع میں جملہ 153 پرائیویٹ طلبہ نے رجسٹریشن کروایا تھا مگر صرف 130 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے ۔ 


Share: